بنگلہ دیش میں مبینہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے خلاف احتجاج
Web Desk
22 December 2025
بنگلہ دیش میں شہریوں نے مبینہ طور پر بھارتی سرپرستی میں پھیلنے والی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارتی سرحد تک مارچ کیا۔ بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان سب سے بڑے لینڈ پورٹ پیٹراپول پر احتجاج کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا، جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے مظاہرین ’’نو مینز لینڈ‘‘ میں داخل ہو کر بھارت مخالف نعرے لگاتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق نوجوان رہنما شریف عثمان ہادی کی موت کے بعد بیناپول کے علاقے میں ہندوستانی ٹرک ڈرائیورز کے لیے بھی الرٹ جاری کیا گیا۔ مظاہرین نے چٹاگانگ میں ہندوستان کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر کی رہائش گاہ کے باہر بھی احتجاج کیا۔
بنگلہ دیشی حکام کے مطابق عثمان ہادی کو قتل سے قبل مبینہ طور پر بھارت کے فون نمبرز سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں، جبکہ حملے کے بعد ملزمان کے سرحد پار بھارت فرار ہونے کے دعوے کیے گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ نے اس واقعے میں ملوث افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ خطے میں عدم استحکام اور مبینہ بیرونی مداخلت کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں، جبکہ صورتحال پر دونوں ممالک میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور
23 November 2026