ریکو ڈک منصوبے کی فنانسنگ میں پیش رفت انتہائی خوش آئند ہے،علی پرویز ملک
Web Desk
26 November 2025
ریکو ڈک منصوبے کی فنانسنگ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے او جی ڈی سی اور مل بینک کے وفد نے ملاقات کی، جس میں منصوبے کے فنانشل کلوز کے حصول پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
لندن کی معروف لاء فرم مل بینک کے پارٹنر منیب حسین ریکو ڈک منصوبے کے فنانسرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وفد نے وفاقی وزیر کو فنانسنگ کے سلسلے میں ہونے والی مثبت پیش رفت سے آگاہ کیا۔
وفد کی بریفنگ پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریکو ڈک منصوبے کی فنانسنگ میں پیش رفت انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں نئی سرمایہ کاری کو مکمل سپورٹ فراہم کر رہی ہے۔
علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ پیٹرولیم سیکٹر میں تسلسل کے ساتھ گروتھ کے لیے پرعزم ہیں اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں
متعلقہ عنوانات
پولیس پر تشدد کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ پر فرد جرم کی تاریخ مقرر
29 September 2026
ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت
29 September 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری اور ان تک رسائی نہ دینا بدترین سیاسی انتقام ہے: ترجمان تحریکِ انصاف
29 September 2026
4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر
29 September 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز
29 September 2026
حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی
29 September 2026
پنجاب کے 8 اضلاع میں نومبر تک کیتھ لیبز قائم ہوں گی: مریم نواز
29 September 2026
ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری
29 September 2026