برطانوی شہزادہ ولیم کا سعودی عرب کا پہلا سرکاری دورہ، ریاض میں محمد بن سلمان سے اہم ملاقات
Web Desk
9 February 2026
برطانوی شہزادہ ولیم سعودی عرب کے پہلے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے، جہاں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ دورہ برطانیہ اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کڑی سمجھا جا رہا ہے۔
درعیہ میں ہونے والی ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور شہزادہ ولیم نے علاقائی و عالمی صورتحال، باہمی مفادات اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی۔
شہزادہ ولیم نے اپنے دورے کے دوران الطریف کے تاریخی علاقے میں واقع سلویٰ محل کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں سعودی تاریخ اور ثقافتی ورثے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
یاد رہے کہ شہزادہ ولیم 2018 میں مشرقِ وسطیٰ کے دورے پر اسرائیل اور فلسطین بھی گئے تھے، جہاں انہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔
متعلقہ عنوانات
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبہ و طالبات کیساتھ خصوصی نشست
2 August 2026
نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے CNN کے تازہ ترین پول میں ڈیموکریٹس کی تمام اعلیٰ قیادت کو پیچھے چھوڑ دیا
2 August 2026
بروڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے نامور کوہ پیما نرمل پرجا لاپتا ہونے کا خدشہ
2 August 2026
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
2 August 2026
پاکستان کے 2 مزید کرکٹرز کا لنکا پریمئیر لیگ میں معاہدہ، شاہین شاہ آفریدی دستبردار
2 August 2026
پی این فلیٹ کلب سکواش: عاصم، نور، حمزہ اور ناصر کوارٹر فائنل میں
2 August 2026
بابر اعظم کی باکسر فاطمہ زہرا کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد
2 August 2026
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
2 August 2026