LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترک وزیر خارجہ کی حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ سے ملاقات، امن مذاکرات پر زور اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ وزیراعظم کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کشمیر میں انتخابات کا فیصلہ بیلٹ سے ہونا چاہئے، بلٹ سے نہیں: بلاول بھٹو نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی ایران کا اردن میں امریکی ایئربیس پر حملہ، تین ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم 4 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ خان اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ جاری آزاد کشمیر اسمبلی میں ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کے قیام کی قرارداد منظور پاکستان امریکا اور ایران کو مفاہمتی یادداشت پر واپس لانے کیلئے سرگرم ہے: دفترِ خارجہ پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال بہتر، مون سون بارشوں کا الرٹ جاری سعودی وزیرِدفاع کی صدر ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات، ولی عہد کا پیغام پہنچایا: امریکی میڈیا لاہور ہائیکورٹ: جسٹس طارق سلیم شیخ کا کرپٹو کرنسی سے متعلق اہم فیصلہ

میگھن کو اذیت دینے کا الزام، شہزادہ ہیری عدالت میں جذباتی ہو گئے

Web Desk

21 January 2026

لندن: ڈیلی میل کے خلاف نجی معلومات کی خلاف ورزی کے مقدمے میں شہزادہ ہیری لندن ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، جہاں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے وہ جذباتی ہو گئے اور ان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔

سماعت کے دوران پرنس ہیری نے کہا کہ ڈیلی میل اور اس کے ناشر ادارے ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز نے ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی زندگی کو شدید مشکلات میں ڈال دیا۔ ان کے مطابق اخبار نے بے بنیاد اور تکلیف دہ خبریں شائع کر کے ان کی نجی زندگی کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 2022 میں مقدمہ دائر کرنے کے بعد میڈیا کا رویہ ان کے خلاف مزید سخت ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف معافی اور ذمہ داری چاہتے تھے، لیکن اس کے بجائے انہیں دوبارہ اسی اذیت سے گزرنا پڑ رہا ہے۔

شہزادہ ہیری نے کہا کہ ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز کے دفاعی دلائل ناقابل قبول ہیں اور ان سے یہ حق چھینا جا رہا ہے کہ وہ اپنی نجی زندگی کی حفاظت کر سکیں۔ ان کے مطابق عدالت میں کھڑے ہو کر ان سب واقعات کو دہرانا ذہنی طور پر انتہائی تکلیف دہ ہے۔

دوسری جانب، ناشر ادارے نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں نے جائز ذرائع سے معلومات حاصل کیں۔ تاہم پرنس ہیری نے اس مؤقف کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کسی صحافی سے کوئی ذاتی تعلق نہیں رہا۔

یہ مقدمہ نو ہفتوں تک جاری رہے گا۔ اداکارہ الزبتھ ہرلی بھی بطور گواہ عدالت میں پیش ہوں گی۔ یاد رہے کہ پرنس ہیری اور دیگر چھ مدعیان، جن میں گلوکار ایلٹن جان بھی شامل ہیں، ڈیلی میل کے ناشر کے خلاف مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ اخبار پر فون ہیکنگ، خفیہ نگرانی اور دھوکے سے معلومات حاصل کرنے کے الزامات ہیں۔