وزیراعظم کا آپریشن ردالفتنہ کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز اور افواجِ پاکستان کی قیادت کو خراجِ تحسین
Web Desk
5 February 2026
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن ردالفتنہ کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز اور افواجِ پاکستان کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے 216 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات اور قربانیوں کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 36 افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، جبکہ وطنِ عزیز کے لیے جامِ شہادت نوش کرنے والے 22 سیکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بزدل دہشتگردوں کے امن کو سبوتاژ کرنے کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ خاک میں ملاتے رہیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر دہشتگردوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ وطنِ عزیز کی حفاظت کے غیرمتزلزل عزم میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026