LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر ٹرمپ کا نڈال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر نہ کرنے کا اعلان زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی

وزیرِ اعظم کا پاکستان میں معاشی اصلاحات کے مؤثر نفاذ پر اظہار اطمینان

Web Desk

9 December 2025

وزیرِ اعظم نے عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری مالی پروگرام اور پاکستان میں معاشی اصلاحات کے مؤثر نفاذ پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومتی معاشی ٹیم، بالخصوص وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی ٹیم کی محنت اور کوششوں کے نتیجے میں یہ کامیابی ممکن ہوئی ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ اور پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، کا معاونت کا کلیدی کردار رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ مالی اجراء اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کے لیے ضروری اقدامات پر عمل کر رہا ہے۔
وزیرِ اعظم نے بتایا کہ ڈیفالٹ کے دہانے سے ملک کو استحکام اور ترقی کی سمت میں لانا ایک مشکل مرحلہ تھا جس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز نے قربانی دی۔ سیاسی جماعتوں نے سیاست کی قربانی دی اور عوام نے معاشی مشکلات برداشت کیں، جس سے ناممکن کو ممکن بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور ڈیجیٹائیزیشن کامیاب کیس اسٹڈی کے طور پر دنیا بھر میں مثال بن گئی ہے اور پاکستان کی معاشی ترقی کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔ وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ استحکام کے بعد ترقی کی سمت میں معیشت کے حوالے سے ابھی مزید محنت درکار ہے اور وہ بطور خادمِ پاکستان، عوام کی خوشحالی اور ملک کی بیرونی قرضوں سے نجات تک کام جاری رکھیں گے۔
وزیرِ اعظم نے یقین دلایا کہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان قرضوں سے مکمل نجات حاصل کر کے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا۔