سری لنکا کا یومِ آزادی اتحاد، قومی وقار اور استقامت کی علامت ہے: صدرِ مملکت
Web Desk
4 February 2026
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سری لنکا کا یومِ آزادی اتحاد، قومی وقار اور استقامت کی علامت ہے جو سری لنکن عوام کے عزم اور جدوجہد کی عکاسی کرتا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے سری لنکا کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں سری لنکن صدر انورا کمارا دِسانایاکے، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔
اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستی آزمودہ ہے جو وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف سری لنکا کی جدوجہد میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔
صدر زرداری نے جنوبی ایشیائی تعاون کے فروغ میں سری لنکا کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سارک اجلاسوں کی طویل معطلی افسوسناک ہے۔ انہوں نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جنوبی ایشیائی سلامتی اور سارک کی بحالی کے لیے قریبی تعاون پر زور دیا۔
صدرِ مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات آئندہ دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026