خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز: صدر اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Web Desk
6 February 2026
اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 24 خوارج کا ہلاک ہونا قابلِ قدر کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے اور دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’عزمِ استحکام‘‘ کے ویژن کے تحت دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026