LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، چین کے دل ایک دوسرے سے جڑے اور ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: وزیراعظم ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع 18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت، سندھ بہت پیچھے رہ گیا: حافظ نعیم الرحمان آبنائے ہرمز میں 4 تجارتی جہازوں پر حملے، عالمی توانائی بحران کا خدشہ ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

صدرِ کا قلات میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین

Web Desk

4 November 2025

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر فورسز کے عزم و حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ چار بھارتی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے سے قومی سلامتی کو مضبوط بنانے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے اس کارروائی کو قومی سلامتی کے لیے بڑی کامیابی قرار دیا۔
آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم، قربانی اور استقلال کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے اپنی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔صدرِ مملکت نے واضح کیا کہ وطن دشمن عناصر کے خلاف آپریشن “عزمِ استحکام” کا تسلسل قومی سلامتی اور پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست اپنی سرزمین پر امن و استحکام کے قیام کے لیے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھے گی