LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3 ارب افراد بھوکے سوتے ہیں: اقوام متحدہ

صدر مملکت نے اہم ترمیمی بلز، تقرری، سول اعزازات، سزاؤں میں خصوصی کمی کی منظوری دیدی

Web Desk

19 March 2026

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قانون سازی کے کئی اہم اقدامات بشمول پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2026 اور پیمرا (ترمیمی) بل 2026 کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ ایوانِ صدر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، منظور کیے گئے دیگر بلز میں اخباری ملازمین (شرائطِ ملازمت)، زکوٰۃ و عشر، نیشنل آرکائیوز اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق ترامیمی بلز شامل ہیں۔

تعلیمی اور میڈیا کے شعبوں میں بہتری کے لیے ‘دانش یونیورسٹی اسلام آباد بل 2026’ اور ‘ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (ترمیمی) بل’ کی بھی توثیق کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ صدرِ مملکت نے بلوچستان کے کوٹہ پر اعزاز اسلم ڈار کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کا رکن مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔

صدرِ مملکت نے پروفیسر سرور محمد خواجہ، راشد ملک اور زین العابدین احسن کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ‘ستارہِ امتیاز’ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید برآں، عید الفطر اور یومِ پاکستان 2026 کے موقع پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، جس سے سینکڑوں قیدیوں کو ریلیف ملے گا۔