LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ دمشق کے جنوب میں اسرائیلی ڈرون حملہ، شامی حکومت کی شدید مذمت یوکرین کے ڈرون حملے، روس کے زیر انتظام علاقوں میں 10 افراد ہلاک وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان خطے میں امن کیلئے مقامی اور آزاد علاقائی سکیورٹی نظام ناگزیر ہے: ایرانی سپیکر پوتن کا آئندہ پارلیمانی انتخابات پر اعتماد، ملک کے استحکام اور سیاسی نظام کی پختگی کا اظہار مغرب یوکرینیوں کی لاشیں استعمال کرکے روس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے: سرگئی لاوروف پیپلز پارٹی کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی: وزیراعظم آزاد کشمیر کابینہ کمیٹی اجلاس: ڈسکوز فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیم نو کے منصوبے کی منظوری بھارتی آبی دہشت گردی، دریائے چناب کا پانی روک لیا گیا بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: عابد شیر علی

پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی سے جھینگوں کی افزائش کا آغاز

Web Desk

15 December 2025

پنجاب میں بلیو اکانومی کے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے جھینگوں کی افزائش شروع کردی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی جھینگوں کی افزائش، آبی زراعت اور ویلیو چین کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے جو صوبے میں بلیو اکانومی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھے گا۔وزیراعلیٰ کے مطابق 100 ایکڑ اراضی پر جھینگوں کی افزائش کے آزمائشی اور تحقیقی منصوبے کے کامیاب نتائج کے بعد اس صنعت کا باقاعدہ آغاز ممکن ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ سائنسی تحقیق پر مبنی یہ منصوبہ پنجاب کی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔مریم نواز شریف نے بتایا کہ اس جامع منصوبے میں جدید ہیچریز، ایکوا مالز، پروسیسنگ پلانٹس، کولڈ سٹوریج سہولیات اور مربوط ٹرانسپورٹ چین شامل ہے تاکہ جھینگوں کی پیداوار سے لے کر برآمدات تک ایک مکمل ویلیو چین قائم کی جا سکے۔وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ مارچ 2026 تک مظفرگڑھ اور سرگودھا میں 5 ہزار 300 ایکڑ پر مشتمل جھینگا سٹیٹس قائم کیے جائیں گے،یہ منصوبہ عالمی تحقیق و ترقی اور جدید آبی زرعی ٹیکنالوجیز کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، تھائی لینڈ، ایکواڈور، آسٹریلیا اور میکسیکو کے عالمی معیار کے ماہرین کی معاونت حاصل کی گئی ہے، جس سے اس منصوبے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالا گیا ہے۔