پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ ،لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوئی ہے: پاور ڈویژن کا دعویٰ
Web Desk
17 April 2026
پاور ڈویژن نے خوشخبری سناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں پن بجلی (ہائیڈل پاور) کی پیداوار میں نمایاں اضافے کی بدولت لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسلام آباد سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق، ڈیموں سے پانی کے اخراج میں اضافے نے بجلی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، اتوار کی رات ڈیموں سے پانی کا اخراج 8 ہزار کیوسک سے بڑھا کر 30 ہزار کیوسک کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں پن بجلی کی پیداوار جو پہلے 1800 میگاواٹ تھی، بڑھ کر 4100 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔ اس 2300 میگاواٹ کے اضافے کی بدولت ملک بھر میں لوڈ منیجمنٹ کا دورانیہ جو 6 گھنٹے تک پہنچ چکا تھا، اب کم ہو کر ڈھائی سے تین گھنٹے رہ گیا ہے۔
پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار بڑھنے سے سسٹم کو استحکام ملا ہے اور ملک کے جنوبی حصوں سے 400 میگاواٹ اضافی بجلی لانے میں بھی مدد ملی ہے۔ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ ایل این جی کی جلد دستیابی اور پانی کی طلب میں اضافے کے ساتھ پن بجلی کی پیداوار مزید بڑھے گی، جس سے لوڈ شیڈنگ کا عارضی مسئلہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
9 July 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈٰیکس منفی زون میں بند ہوا
9 July 2026
افغانستان سے ملکر دہشتگرد حملہ آور ہوتے ہیں، خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: شہباز شریف
9 July 2026
نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک
9 July 2026
بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار
9 July 2026
سونے کی قیمتوں میں زبردست اچھال: کراچی میں فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا، نیا ریکارڈ قائم
9 July 2026
ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل
9 July 2026
ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات
9 July 2026