پاور ڈویژن: گردشی قرض میں 223 ارب روپے کا اضافہ گمراہ کن، دسمبر 2025 میں کمی
Web Desk
26 January 2026
ترجمان پاور ڈویژن نے گردشی قرض کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 223 ارب روپے کے اضافے کی خبریں گمراہ کن ہیں۔
ترجمان کے مطابق جولائی تا نومبر 2025 کے سرکلر ڈیٹ کا موازنہ غلط کیا گیا ہے اور درست موازنہ گزشتہ سال کے جولائی تا نومبر کی مدت سے ہونا چاہیے تھا۔
بینکوں کے ساتھ معاہدے کا سرکلر ڈیٹ فلو سے کوئی تعلق نہیں، یہ مہنگے پی ایل ایل قرضے کی ری فنانسنگ کے لیے تھا۔ جولائی تا دسمبر 2025 میں گردشی قرض میں نیٹ اضافہ 80 ارب سے کم رہا، جبکہ دسمبر 2025 میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ ڈسکوز کی بہتر کارکردگی اور لیٹ پیمنٹس کے خاتمے سے گردشی قرض میں کمی ممکن ہوئی۔ مالی سال 2024-25 میں سرکلر ڈیٹ کم ہو کر جون 2025 تک 1614 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ جولائی تا دسمبر 2025 میں مزید 49 ارب روپے کے نقصان کم ہوئے۔
پاور ڈویژن کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک سرکلر ڈیٹ مکمل کنٹرول میں آ جائے گا اور 1225 ارب روپے کا سیٹلمنٹ پلان 6 سال میں مکمل ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار
5 October 2026
گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام
5 October 2026
ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم
5 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
5 October 2026
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
5 October 2026
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد
5 October 2026
اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز
5 October 2026
یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل
5 October 2026