LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: برطانیہ میری ٹائم کی تصدیق دشمن ملک سے خطرات: ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے امریکا کا گرین لینڈ پر مستقل سکیورٹی کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ جنوبی کوریا کا امریکا اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار نمازیوں کو مقدس مقام پر نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور انسانیت سوز فعل ہے: حنیف عباسی دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات قوم کے عزم، حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے: اویس لغاری سال کے اختتام تک 3 لاکھ افراد کو فوج میں بھرتی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، کریملن ٹرمپ نے 3 بڑے میڈیا اداروں پر وائٹ ہاؤس میں کوریج پر پابندی لگا دی روسی ہتھیار دنیا کے قابل اعتماد اور مؤثر ترین ہتھیاروں میں شامل ہیں، صدر پوتن ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ مالی و عسکری لحاظ سے نقصان اٹھا رہا ہے، ٹرمپ ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب اور ایونٹ کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا

نیدرلینڈز کی ایئر لائن کی پرواز میں پاور بینک پھٹ گیا، ایک مسافر زخمی

Web Desk

19 September 2026

نیدرلینڈز کی قومی ایئر لائن کے طیارے میں دورانِ پرواز پاور بینک پھٹنے سے شدید دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک مسافر زخمی ہو گیا جبکہ جہاز کے کیبن میں یکدم دھواں پھیل گیا۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق یہ خطرناک واقعہ بحرِ اوقیانوس کے اوپر پرواز کے دوران اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر کا پاور بینک اچانک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پھٹ گیا۔

پاور بینک پھٹنے سے پیدا ہونے والے دھوئیں کے باعث طیارے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی، تاہم فلائٹ کریو (عملے) نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ اور دھوئیں پر قابو پایا۔ حالات کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے پائلٹ نے طیارے کو واپس ایمسٹرڈیم کے اسخیپول (Schiphol) ایئرپورٹ موڑ لیا جہاں لینڈنگ کی پیشگی تیاریوں کے ساتھ طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد زخمی مسافر کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ایئرلائن اور سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔