LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران برسوں سے مجھے نشانہ بنانا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی امیدوار ربیکا گرینسپان کی ملاقات امریکا، ایران کشیدگی کم کرانے کے لیے قطری ثالث دوبارہ متحرک قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مذاکرات جاری رکھنے پر زور یوکرین کے ایک رات میں روس پر 376 ڈرون حملے، آئل ریفائنری اور بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے، ذمہ داریاں سنبھال لیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان، جنگ بندی ختم ہونے کا دعویٰ آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کشیدہ؛ حکومت نے وفاق سے رینجرز اور ایف سی اہلکار مانگ لیے ’جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی‘، نیتن یاہو کی ایران کو سخت وارننگ عوامی مسائل نظرانداز، حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان، جنگ بندی ختم ہونے کا دعویٰ غیر ملکی ملازمین کے لیے استعمال ہونے والے ویزا سسٹم میں وسیع پیمانے پر دھوکہ دہی بے نقاب نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم فیصلہ: اسلام آباد ایئرپورٹ نجی شعبے کے حوالے کرنے کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزری معاہدے کی منظوری اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کی کڑی تنقید؛ “ہزاروں کا قتل کرنے والے حقِ حکمرانی کھو چکے یوکرینی حملوں سے ایک ہفتے میں 38 روسی شہری ہلاک ہوئے: ماریہ زخارووا

ذہنی مریض کی سیاست ختم،اسکا بیانیہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا:ڈی جی آئی ایس پی آر

Web Desk

5 December 2025

ایک ذہنی مریض یہاں بیٹھ کر افواج پاکستان کے خلاف باتیں کررہا ہے، اگر کوئی اپنی ذات کے افواج پر اٹیک کرتا ہے تو اس سے بھرپور نمٹا جائے گا، پاک فوج کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر پاکستان اور عوام کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، ایک شخص سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، ایک شخص کا بیانیہ نیشنل سکیورٹی کیلئے تھریٹ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مبارکباد ہو چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹر کا آغاز ہوگیا ہے، دنیا میں درجنوں ممالک میں چیف آف ڈیفنس فورسز کا ہیڈکوارٹر ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی علاقائیت، لسانیت، مذہبی جھکاؤ اورسیاسی سوچ کی نمائندگی نہیں کرتے، ہم روزانہ کی بنیادپر پاکستان اورعوام کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، ہم کسی سیاسی شخصیت، ایلیٹ ازم کا ایجنڈا لے کر نہیں چلتے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ اگر کوئی اپنی ذات کیلئے آرمڈ فورسز پر اٹیک کرتا ہے تو اس سے بھرپور نمٹا جائے گا، آپ اپنی سیاست خود کریں، آپ فوج کو اپنی سیاست سے دور رکھیں، کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ افواج پاکستان اورعوام میں دراڑ ڈالے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بالکل اجازت نہیں دی جائے گی کہ عوام کو پاک افواج کے خلاف بھڑکائیں، فتنہ الہندوستان اورپاکستان عوام کے درمیان یہی پاک افواج کھڑی ہے، کیا ایک شخص کسی اورملک کی فوج کیلئے راستہ بنانا چاہ رہا ہے، یہ کلیئر ہے کہ جو یہ چاہ رہا ہے وہ نہیں ہوسکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس شخص سے ملاقات کے بعد جیل سے مسلسل بیانیہ پاک افواج کے خلاف آرہا ہوتا ہے، یہ بیانیہ بناتا ہے کہ اوورسیز ترسیلات بند کردیں، کبھی یہ آئی ایم ایف کو قرض بند کرنے کا بنانیہ بناتا ہے، افواج پاکستان نےاپنے سے 8 گنا بڑی معیشت اورفوج کے سامنے کھڑے ہوکر دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کی عزت کرتے ہیں، ان کی پارٹی سے پوچھیں تو کہتے ہیں پتہ نہیں فوج مخالف بیانیہ کہاں سے چلتا ہے،کون سی سیاست اجازت دیتی ہے آپ مجرم سے ملاقات کریں، اس ذہنی مریض نے ٹویٹ کی ہے، اس ذہنی مریض کی ٹویٹ کو دیکھیں کہ کیسے بیانیہ بنایا جاتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا ایک تربیت اور تواتر کے ساتھ ٹویٹ والا کام چلتا ہے، یو کے کے اکاؤنٹس بھی منٹوں اور گھنٹوں میں کام کر رہے ہیں، تمام بے نامی اکاؤنٹس پاکستان سے باہر بیٹھے ہیں، اصل بیانیہ اس ذہنی مریض نے کیا جس نے پہلا ٹویٹ کیا، ان کا سب سے بڑا سہولت کار بھارتی میڈیا ہے، انڈین را کے اکاؤنٹس ان کے ٹویٹ والے بیانیے کو چلا رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے کہا کہ آپ نے معرکہ حق میں دیکھا کیا انڈین میڈیا پاکستان کا دوست ہے؟ بھارتی سوشل میڈیا ،انفلوئنسرز کو دیکھیں کہ کہاں سے ٹویٹ ہوتی ہے اور یہ کہاں سے بیانیہ اٹھا رہے ہیں، افغان سوشل میڈیا بھی پیچھے نہیں رہا جو خوارجیوں کے سہولت کار ہیں، ایک ذہنی مریض یہاں بیٹھ کر افواج پاکستان کے خلاف باتیں کررہا ہے۔

انہوں نے پوچھا کہ آپ کے خیال میں یہ سب کچھ جو چل رہا ہے کیا یہ کوئی فری لنچ ہے؟ یہ کوئی فری لنچ نہیں بلکہ کلوژن ہے کہ ہم یہاں سے بیانیہ بنائیں گے اورآپ اس کو اٹھائیں گے، بھارت، افغانستان کو کہا جارہا ہے آپ کا اور ہمارا دشمن ایک ہے اوروہ افواج پاکستان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت، افغانستان کو کہا جارہا ہے آپ کا اورہمارا ایک مقصد ہے، اس کی منطق یہ ہے کہ جو آئی ایس پی آر میں وہ غدار ہے، وہ کہتا ہے فوج میں جو بھی شخص ہے غدار ہے، یہ سمجھتا ہے جو افواج پاکستان سے تعلق رکھے گا وہ غدار ہے، جن تعلیمی اداروں کے بچوں سے میں ملا اس کی منطق کے مطابق وہ بھی غدار ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ تم ملک کو کیا پیغام دے رہے ہو؟ تم خود کو سمجھتے کیا ہو، اس کو جو ذہنی مرض ہے اس کے اثرات سب دیکھ رہے ہیں، آپ نے 9مئی کو دیکھا، اس نے جی ایچ کیو پر حملہ کرایا، جو شہدا کی یادگاروں کو آگ لگوا سکتا ہے تو اس کو پاک افواج کوغدار کہنے میں کیا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ سمجھتا ہے اس کو سارا علم ہے اس کے علاوہ سب غلط ہیں، آپ اس کیلئے کام کریں اوراس کے ساتھ چلیں تو سب ٹھیک ہے، یہ شخص سمجھتا ہے اقتدار میں ہوں تو جمہوریت ہے ورنہ نہیں، وہ سمجھتا ہے اگر وہ اقتدار میں نہیں تو آمریت ہے، اس کی سیاست ختم ہو چکی ہے، وہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔