LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ورلڈ بینک کے صدر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ’ٹرائیونڈا‘ کا تحفہ، سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی اجے بنگا سے ملاقات ظہران ممدانی امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار امریکا کا ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ، ساتھ دھمکی بھی دیدی ایرانی وزارت صحت کی بھی فضائی حملوں میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق اسرائیل کا جنوبی لبنان کے قصبے پر ڈرون حملہ، ایک شخص جاں بحق اسرائیل کی کارروائیاں، 10 دن میں 67 فلسطینی بے گھر، 12 عمارتیں مسمار ہوگئیں: اقوام متحدہ ایرانی وزیر خارجہ آج عمان کا دورہ، خطے کی بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کریں گے پاکستان کا حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے پر زور امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست نہیں کی: ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا

ضمنی انتخابات میں ن لیگ کا واضح برتری، قومی اسمبلی کی تمام 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 میں سے 6 نشستوں پر سبقت

Web Desk

24 November 2025

مسلم لیگ (ن) نے ضمنی الیکشن کے بیشتر حلقوں میں واضح برتری حاصل کرلی۔ قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر سبقت لیے ہوئے ہے، جبکہ پنجاب اسمبلی کی 7 میں سے 6 نشستوں پر بھی ن لیگ کے امیدوار آگے ہیں۔ ایک نشست پر پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار پیچھے ہیں۔

لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی، مظفر گڑھ اور ہری پور میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب لیگی امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جیت کا کریڈٹ نواز شریف کے ویژن، مریم نواز کی محنت اور پارٹی کارکنان کو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیاب امیدوار عوامی خدمت میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقوں کے مکمل نتائج

این اے 129 لاہور

میاں محمد اظہر کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے حافظ نعمان نے 63,441 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے 29,099 ووٹ حاصل کیے۔ ٹرن آؤٹ 18.26 فیصد رہا۔

این اے 143 ساہیوال

ن لیگ کے چوہدری محمد طفیل جٹ نے 136,313 ووٹ لے کر برتری حاصل کی۔ آزاد امیدوار ضرار اکبر 13,120 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
یہ نشست پی ٹی آئی حمایت یافتہ رائے حسن نواز کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔

این اے 185 ڈیرہ غازی خان

سردار محمود قادر لغاری 82,413 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ 49,262 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
یہ نشست زرتاج گل کی 9 مئی کیس میں نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔

این اے 96 فیصل آباد

غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے بلال بدر چوہدری آزاد امیدوار ملک نواب شیر وسیر پر سبقت لیے ہوئے ہیں۔
یہ نشست رائے حیدر علی کھرل کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔

این اے 104 فیصل آباد

ن لیگ کے راجہ دانیال نے سبقت حاصل کرلی جبکہ آزاد امیدوار رانا عدنان دوسرے نمبر پر رہے۔
یہ نشست سنی اتحاد کونسل کے حامد رضا کی 9 مئی کیس میں سزا کے باعث خالی ہوئی تھی۔

این اے 18 ہری پور

ابتدائی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے بابر نواز خان 109,968 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب 86,558 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔
یہ نشست عمر ایوب کی 9 مئی کیس میں نااہلی کےباعث خالی ہوئی تھی۔

پنجاب اسمبلی کے حلقوں کے مکمل نتائج

پی پی 73 سرگودھا

ن لیگ کے میاں سلطان علی رانجھا برتری لیے ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد حارث رانجھا دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 87 میانوالی

ن لیگ کے علی حیدر نور خان نیازی آگے جبکہ آزاد امیدوار محمد ایاز نیازی پیچھے ہیں۔

پی پی 98 فیصل آباد

ن لیگ کے آزاد علی تبسم 44,388 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار محمد اجمل پیچھے ہیں۔

پی پی 115 فیصل آباد

ن لیگ کے میاں طاہر جمیل برتری لیے ہوئے ہیں جبکہ محمد اصغر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 116 فیصل آباد

ن لیگ کے رانا شہریار آگے جبکہ آزاد امیدوار اصغر علی قیصر پیچھے ہیں۔
یہ نشست پی ٹی آئی کے اسماعیل سیلا کی نااہلی سے خالی ہوئی تھی۔

پی پی 203 ساہیوال

ن لیگ کے چوہدری محمد حنیف جٹ نے 46,820 ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا جبکہ آزاد امیدوار فلک شیر ڈوگر 10,975 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 269 مظفرگڑھ

واحد نشست جہاں ن لیگ پیچھے رہی۔ یہاں پیپلز پارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی 55,611 ووٹوں کے ساتھ آگے رہے۔