وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ریلوے اجلاس، فریٹ سروس اپ گریڈ اور اصلاحات تیز کرنے کی ہدایت
Web Desk
18 March 2026
اسلام آباد: شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں ریلوے کے شعبے میں جاری اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے کا نظام ملک کی معیشت اور مواصلات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اور معاشی و صنعتی ترقی کے لیے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مال برداری (فریٹ) کی سہولیات کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ علاقائی صورتحال میں ایندھن کی بچت کے لیے اشیاء کی نقل و حمل میں ریلوے فریٹ سروس کا استعمال مزید اہم ہو چکا ہے۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال ریلوے کی فریٹ سروس میں 21 فیصد اضافے کی توقع ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مین لائن ون (ML-1) کے کراچی تا روہڑی سیکشن کی اپ گریڈیشن پر کام جاری ہے، جبکہ تھر ریل کنیکٹیویٹی منصوبے کا 57 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔مزید بتایا گیا کہ مین لائن تھری کے روہڑی-نوکنڈی سیکشن کی اپ گریڈیشن بلوچستان سے معدنیات کی ترسیل کے لیے اہم منصوبہ ہے، جس کے لیے ڈیزائن کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں اور پی سی ون بھی تیار ہے۔بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان ریلویز کی ڈیجیٹائزیشن جاری ہے، جس کے تحت رابطہ ایپ، کیش لیس ٹکٹنگ اور ریلوے اسٹیشنز پر مفت وائی فائی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ فریٹ مینجمنٹ سسٹم، ڈیجیٹل ویئنگ برجز اور رولنگ اسٹاک ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے سروسز کو مزید شفاف اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ حکومت نے ریلوے کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026