وزیراعظم کی آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا
Web Desk
24 September 2026
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ دورانِ گفتگو وزیراعظم نے پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحات کے سفر میں آئی ایم ایف کے مسلسل تعاون پر کرسٹالینا جارجیوا کا شکریہ ادا کیا اور دونوں فریقین کے درمیان تعمیری شراکت داری کو فروغ دینے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔
شہباز شریف نے حکومتی سطح پر اصلاحاتی ایجنڈے پر مکمل اور بلا تعطل عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی تنازعات، عالمی سطح پر مہنگائی کے دباؤ اور دیگر خارجی چیلنجز کے باوجود پاکستان کی معیشت اب پائیدار بحالی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سخت مالیاتی نظم و ضبط اور بیرونی مالیاتی ذخائر میں نمایاں بہتری ممکن ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران آئندہ کے آئی ایم ایف پروگرام کے جائزوں، اقتصادی لچک کو تقویت دینے اور ملک میں بنیادی معاشی اصلاحات کے پائیدار نتائج پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان
25 September 2026
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت ناکام بنادی، کئی طالبان ہلاک
25 September 2026
ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر
25 September 2026
چین اور امریکا اپنی عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ
25 September 2026
امریکا، ایران کی ڈیڈ لاک ختم کرنیکی کوششیں، جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر غور
25 September 2026
لبنانی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، خودمختاری کے احترام پر زور
25 September 2026
لانگ مارچ کی تیاریوں پر اپوزیشن کی بڑی بیٹھک، خیبرپختونخوا کی صورتحال کا جائزہ
25 September 2026
نیتن یاہو کا جہاز گزرنے کیوں دیا؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا فرانس پر دوہرے معیار کا الزام
25 September 2026