وزیراعظم کا امیر جماعت اسلامی سے رابطہ، مارچ ملتوی کرنے کی درخواست
Web Desk
22 September 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے پٹرولیم لیوی کے خلاف جاری جماعت اسلامی کے مارچ کو کچھ دنوں کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پٹرولیم لیوی کے معاملے پر جماعت اسلامی سے نتیجہ خیز گفتگو کے لیے مکمل تیار ہے اور وہ اپنے غیر ملکی دورے سے وطن واپسی کے فوراً بعد امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کریں گے تاکہ عوام کے لیے ایک بہتر اور جامع ریلیف پیکج کا اعلان کیا جا سکے۔
جواب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ ان کی جماعت عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی اور جب تک پٹرولیم لیوی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مارچ میں چند دنوں کے وقفے سے متعلق وہ اپنی جماعت کی شوریٰ سے مشاورت کریں گے۔ اس سے قبل جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ ملتان پہنچا جہاں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے اعادہ کیا کہ پٹرول پر بھتہ ٹیکس سے عوام کو فوری نجات دلائی جائے، پٹرول پر لیوی کو جگا ٹیکس کے طور پر کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ
22 September 2026
پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا شرائط ختم
22 September 2026
حوثیوں کے حملے: برطانیہ کا سعودیہ کو دفاعی فضائی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ
22 September 2026
فرانس کا حوثیوں سے فوجی کشیدگی ختم، امن مذاکرات میں شامل ہونے کا مطالبہ
22 September 2026
امریکا کی ایران جنگ سے متاثرہ خلیجی ممالک کو 5 ارب ڈالر کے فنڈز کی پیشکش
22 September 2026
امریکا اور ڈنمارک کی 2 نئے فوجی اڈے قائم کرنے کی منصوبہ بندی
22 September 2026
ایران جنگ نے تیل کی عالمی مارکیٹ میں نیا بحران پیدا کر دیا: امریکی میڈیا
22 September 2026
امریکی صدر اپنے سیاسی کیریئر میں مقبولیت کی کم ترین سطح پر آگئے
22 September 2026