وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بہبودِ آبادی پر اہم اجلاس، 2035 تک شرحِ نمو 1.25 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر
Web Desk
23 July 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں بہبودِ آبادی سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں آبادی میں توازن کو قومی ترقی کی ضمانت قرار دیتے ہوئے آئندہ دہائی کے لیے جامع روڈ میپ اور اہداف پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اس وقت ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے اقدامات اور بہبودِ آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے کیونکہ آبادی کی درست منصوبہ بندی ہی پائیدار قومی ترقی، معاشی استحکام اور انسانی وسائل کی بہتری سے ہم آہنگ ہے۔ وزیراعظم نے تمام صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی کو بہتر بنانے، مؤثر عوامی آگہی مہم چلانے اور نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔
کونسل کا اجلاس عنقریب طلب کیا جائے گا جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان کے وزراء اعلیٰ، آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے تاکہ متفقہ قومی حکمتِ عملی ترتیب دی جا سکے۔ ملک میں آبادی کی بڑھتی رفتار کو لگام دینے کے لیے ‘نیشنل اسٹیبلائزیشن پلان 2026-2035’ تیار کیا جا رہا ہے۔ اس پلان کے تحت پاکستان میں آبادی کے اضافے (پاپولیشن گروتھ ریٹ) کی موجودہ شرح 2.55 فیصد کو کم کر کے 2035ء تک 1.25 فیصد پر لانے کا قومی ہدف طے کیا گیا ہے۔ نئے فریم ورک کے تحت صحت، تعلیم، نوجوانوں کی تربیت، لیبر فورس میں خواتین کی شمولیت اور سماجی تحفظ پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ علاوہ ازیں، وفاقی حکومت کی جانب سے سماجی تحفظ کے مختلف اقدامات کو بہبودِ آبادی کی شرائط سے منسلک کرنے پر بھی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیرِ قومی صحت سید مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026