LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

کشمیر بنے گا پاکستان، بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب دیا جائے گا: وزیراعظم

Web Desk

5 February 2026

اسلام آباد / مظفرآباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت جس زبان میں بات کرے گا، اسی زبان میں اسے جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے، تاہم عظیم قربانیوں کے نتیجے میں کشمیر کی آزادی جلد ممکن ہوگی۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے حاضر ہوئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے سابق صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جدوجہدِ آزادی کشمیر کے ہر قائد اور شہری کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ کشمیری عوام اپنے بچوں تک قربان کر سکتے ہیں مگر حقِ آزادی سے دستبردار نہیں ہو سکتے۔ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، جو آج بھی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے۔ مقبوضہ وادی کے کونے کونے سے “کشمیر بنے گا پاکستان” کی آواز گونج رہی ہے اور عظیم قربانیوں کے نتیجے میں جلد آزادی نصیب ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق میں پاکستان نے بھارت کو ذلت آمیز شکست دی۔ اللہ کے فضل، قوم کی دعاؤں اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث شاندار فتح حاصل ہوئی، جسے بھارت کی نسلیں بھی نہیں بھول سکیں گی۔ اس فتح کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عسکری اور سفارتی محاذ پر بھارتی جھوٹا بیانیہ دفن ہو چکا ہے۔ بھارت شکست کے بعد اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے، تاہم خارجہ محاذ پر بھی پاکستان کو نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر نائب وزیراعظم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ، توسیع پسندانہ اور تسلط پر مبنی عزائم ترک کیے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ ہماری بہادر افواج بھارتی کٹھ پتلیوں کا وہی انجام کریں گی جو معرکۂ حق میں بھارتی طیاروں کا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے عوام کو ان کی مرضی کے مطابق جینے کا حق دیا جانا چاہیے۔ پاکستان نے اہم اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر غزہ میں قیامِ امن کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ ہم امن چاہتے ہیں مگر برابری کی بنیاد پر۔ آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر علاقے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کا عمل جاری رہے گا۔

وزیراعظم نے مہاجرین کا وظیفہ 3500 روپے سے بڑھا کر 6 ہزار روپے ماہانہ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف کے وژن کے مطابق کشمیر کاز اور قومی ترقی کے اہداف حاصل کیے جائیں گے۔ کشمیر کے نوجوانوں کے لیے مظفرآباد میں دانش یونیورسٹی کا سب کیمپس اور اسلام آباد کی طرز کا خدمت سینٹر قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال 2 ہزار 96 کشمیری طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے جبکہ مزید 1700 طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ ایجوکیشن بینوولنٹ فنڈ کے ذریعے کشمیری نوجوان دنیا کی بہترین جامعات میں تعلیم حاصل کریں گے۔ آزاد کشمیر میں اسکولوں کی چھتوں کی تعمیر و مرمت کے لیے ایک ارب روپے فنڈز دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ڈھائی ماہ میں وزیراعظم شہباز شریف کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ فوج مسلط کر رکھی ہے مگر وہ کشمیریوں کی سوچ پر پہرہ نہیں لگا سکتا۔ انہوں نے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم کی آمد قابلِ تحسین ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے اور بھارت کے یکطرفہ اقدامات ناقابلِ قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کریں گے۔