وزیراعظم سے وزیر خارجہ میانمار کی ملاقات، دیرینہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
Web Desk
27 January 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور میانمار کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میانمار کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے تجارت و معاشی تعاون، تعلیم، ثقافت، استعداد سازی اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ کے خلاف کارروائی میں میانمار کے تعاون کو سراہا اور آسیان (ASEAN) کے ساتھ پاکستان کی شمولیت کے لیے میانمار کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی نے وزیراعظم کی جانب سے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے میانمار کی قیادت کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے پیغامات پہنچائے۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
میانمار کے وزیر خارجہ نے 28 مارچ 2025 کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان کی جانب سے بروقت امداد فراہم کرنے پر بھی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026