LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست جڑواں شہروں میں شدید بارش، رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند

آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیراعظم کی ٹیم کو شاباش

Web Desk

23 July 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آئی ٹی شعبے کے سٹریٹیجک روڈ میپ پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کی سالانہ آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیراعظم نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات میں یہ تاریخی اضافہ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا ثمر ہے اور اس شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنانے اور معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی سخت ہدایت کی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ  جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو گئی ہے، جس سے کنیکٹیویٹی اور انٹرنیٹ سپیڈ میں غیر معمولی بہتری آئے گی۔ ملک میں سمارٹ فون صارفین کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جبکہ 51 لاکھ گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ اور فائبر کنکشن مہیا کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز نے 1 ارب 16 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کا شاندار حصہ ڈالا۔ گزشتہ برس 9 لاکھ 42 ہزار سے زائد تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے اور چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت وفاقی اداروں میں مصنوعی ذہانت (AI) کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

اس کے علاوہ “کنیکٹ پاکستان وژن 2030” کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، گورنر سٹیٹ بینک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔