LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چین کے علاقے تبت میں 7 شدت کا زلزلہ، زمین لرز اٹھی، لوگوں میں شدید خوف و ہراس یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال اس بار اسرائیل ٹرمپ سے پوچھے بغیر ایران پر حملہ کرے گا، نیتن یاہو امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی کارکردگی کی منظوری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی پی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہ ایران میں امریکی ڈالر کی خریداری کے لیے نئے ضوابط نافذ کردیے گئے امریکا خاموشی سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں میں کمی کر رہا ہے، امریکی ٹی وی کا دعویٰ ایران اسرائیل پر حملےکیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ حماس دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہے، اسے فوجی طاقت کے ذریعے ہی غیر مسلح کیا جاسکتا ہے: اسرائیلی انٹیلیجنس رپورٹ کراچی: بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر آن لائن نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی بچی کو بچا لیا گیا سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ بے نقاب، 5 ملزم گرفتار ٹرمپ کا ایران پر تیل کی قیمتیں بڑھانے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام پٹرول ایک روپے 60 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل مہنگا ہو گیا کرک میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم

Web Desk

16 September 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SMEDA) کو ملک بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) کی مالی معاونت، فنی صلاحیتوں میں اضافے اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت سمیڈا کے تحت جاری اقدامات کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر کے چھوٹے تاجروں کو مساوی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے تاکید کی کہ مقامی مصنوعات کی قومی اور عالمی تجارتی منڈیوں تک رسائی کے لیے جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا موثر استعمال یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے چھوٹے کاروباروں میں خواتین کی شمولیت بڑھانے، زرعی اجناس کے پیداواری اور تجارتی روابط کو منظم کرنے، اور تمام علاقوں کو مساوی یکساں فنی و مالی معاونت کی فراہمی پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری افراد کی رہنمائی اور ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سمیڈا مختلف اداروں کے باہمی تعاون سے ایک منظم فریم ورک پر کام کر رہی ہے تا کہ صنعتی پیداوار کی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔ اس اہم اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر تجارت جام کمال، رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ، احد چیمہ، بلال اظہر کیانی اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔