LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن

وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس

Web Desk

11 February 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر انرجی کے نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ پاور ڈویژن نیپرا کو فوری طور پر موجودہ سولر صارفین کے کنٹریکٹس کے تحفظ کے لیے نظرثانی کی اپیل کرے اور یقینی بنایا جائے کہ موجودہ کنٹریکٹس کا ہر ممکن تحفظ ہو۔وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت دی کہ سولر سے مستفید ہونے والے 4 لاکھ 66 ہزار صارفین کا بوجھ نیشنل گرڈ سے بجلی استعمال کرنے والے 3 کروڑ 76 لاکھ سے زائد صارفین پر نہ پڑے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاور ڈویژن اس حوالے سے جامع لائحہ عمل تشکیل دے تاکہ سولر صارفین کے مفادات کا تحفظ اور قومی توانائی نیٹ ورک کی توازن برقرار رہے۔