پنجاب، کے پی، بلوچستان، اسلام آباد، کشمیر، جی بی میں مارکیٹس رات 8بجے بندکرنے کافیصلہ
Web Desk
6 April 2026
پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیرمیں مارکیٹس اورشاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات ، توانائی کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کے حوالےسے اہم جائزہ اجلاس ہوا۔جس میں فیصلہ ہوا کہ خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بازار، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی ،روزمرہ استعمال کی اشیاء کی دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور ہر قسم کے مالز بھی رات 8 بجے بند ہوں گے
فیصلہ کیاگیاکہ بیکریاں، ریسٹورنٹ تندور، اور کھانے پینے کی دیگر دکانیں رات دس بجے بند کر دئے جائیں گی۔ جبکہ میرج ہالز، مارکیز، اور دیگر کمرشل جگہیں جن میں شادیاں منعقد ہوتی ہیں ، رات 10 بجے کے بعد بندہوجائیں گی۔ نجی پراپرٹیز اور گھروں میں بھی شادی بیاہ کی تقریبات 10 بجے رات کے بعد منعقد کرنے پر پابندی ہو گی ۔ میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز کے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔
اجلاس میں کئے گیے فیصلوں کا اطلاق 7 اپریل سے ہوگا،وزیر اعظم نے کہاکہ وزرائے اعلیٰ پنجاب، خیبر پختونخوا ،بلوچستان، گلگت بلتستان اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے قومی اہمیت کے ان معاملات میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا۔سندھ حکومت کی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے۔امید ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ بھی اس حوالے سے جلد مشاورت کا عمل مکمل کرنے کے بعد، فیصلے میں شامل ہو جائیں گے۔
اجلاس میں بتایاگیاکہ گلگت شہر اور مظفرآباد شہر میں انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کے لئے مفت ہو گی ، اس ضمن میں تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے وفد کا کراچی انسٹی ٹیوٹ آف نیورولوجیکل ڈیزیزز اینڈ ری ہیبیلیٹیشن KIND-Rکا دورہ
6 April 2026
ایران کو ایک رات میں ختم کیاجاسکتاہے، وہ منگل کی رات بھی ہوسکتی ہے، ٹرمپ کی دھمکی
6 April 2026
قومی اسمبلی اجلاس، توانائی بحران پرگرماگرم بحث، اپوزیشن کی شدید تنقید، پیٹرول کیوں مہنگاہوا؟ بیرسٹر گوہر کا سوال
6 April 2026
بوشہرایٹمی پلانٹ پر حملے ایران اور خطے کےلیے خطرناک ہیں، عالمی جوہری توانائی ایجنسی
6 April 2026
ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، صدر یورپی کونسل
6 April 2026
حالات بہترہوتے ہی پیٹرول سستا کردیں گے، حکومت کی اتحادی جماعتوں کو یقین دہانی
6 April 2026
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 98 ویں لہر، امریکی و اسرائیلی تنصیبات پر ایران کے مزید حملے
6 April 2026
مہنگے پیٹرول نے ہرفرد کوہلادیا،مولانا فضل الرحمان کاردعمل، جمعے کو احتجاج کا اعلان
6 April 2026