LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے چینی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی صدر الیکشن ہار جائیں، ٹرمپ کا الزام

بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم

Web Desk

6 April 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے بیڑے میں 15 جدید اور ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز (EVs) شامل کرنے کا افتتاح کر دیا ہے، جسے انہوں نے ملکی زرمبادلہ کی بچت اور بڑھتی ہوئی پیٹرولیم قیمتوں کے توڑ کے لیے ایک ناگزیر قدم قرار دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اسلام آباد پولیس کو ابتدائی طور پر ایکو-اسمارٹ گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں جو مکمل چارجنگ پر 350 سے 400 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتی ہیں، اور ان کے استعمال سے فی گاڑی ماہانہ ساڑھے پانچ لاکھ روپے کی بڑی بچت ہوگی۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وفاقی دارالحکومت کا یہ جدید ماڈل جلد پورے ملک میں اپنایا جائے گا، جس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ حکومت کی توانائی بچت کی پالیسی کو بھی تقویت ملے گی۔ ان گاڑیوں پر خصوصی تربیت یافتہ عملہ تعینات ہوگا جو شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو مزید بہتر بنائے گا، جبکہ یہ برقی گاڑیاں محض 13 سے 14 ماہ کے قلیل عرصے میں اپنی خریداری کی لاگت پوری کر لیں گی۔