قومی اسمبلی اجلاس، توانائی بحران پرگرماگرم بحث، اپوزیشن کی شدید تنقید، پیٹرول کیوں مہنگاہوا؟ بیرسٹر گوہر کا سوال
Web Desk
6 April 2026
قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران توانائی بحران پر گرما گرم بحث پیٹرولیم مصنوعات کیوں مہنگی کی گئیں۔۔اپوزیشن کی شدید تنقید۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویزملک کی ایوان کو تفصیلی بریفنگ۔۔بولے آبنائے ہرمز بند ہونے سے دنیابھر میں تیل کی سپلائی چین متاثر ہوئی۔۔ ہمیں تکلیف صرف قیمت کی حد تک ہے، تیل کی قلت کی تکلیف نہیں
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔۔وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن نے مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید احتجاج کیا۔۔ شاہد خٹک نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوام پر “ایٹم بم” گرانے کے مترادف ہے۔۔نور عالم خان نے سوال اٹھایا کہ اگر معیشت مضبوط ہو چکی ہے تو پھر عوام پر اتنا بوجھ کیوں ڈالا جا رہا ہے؟
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومتی ارکان نےلمبی چوڑی تقریر کرلی مگر یہ نہیں بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیوں بڑھائیں؟عوام کے چولہے بجھ گئے لیکن حکمرانوں کی عیاشیاں کم نہیں ہوئیں،بیرسٹر گوہرنے کہا کہ وزیراعظم نے ایسے فیصلے بھی کیے جن پر کابینہ کو اعتمادمیں نہیں لیا گیا۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ایوان کو بتایا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھ کر 170 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں۔۔اس کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ فروری کے آخر میں عالمی حالات کشیدہ ہونے کے بعد وزیراعظم نے فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل دی، جو روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال
19 November 2026
پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم
19 November 2026
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا
19 November 2026
کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن
19 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
19 November 2026