ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے وفد کا کراچی انسٹی ٹیوٹ آف نیورولوجیکل ڈیزیزز اینڈ ری ہیبیلیٹیشن KIND-Rکا دورہ
Web Desk
6 April 2026
ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر محمد سعید شیخ اور کراچی چیپٹر کے صدر کاشف غیاث نے دماغی امراض اور بحالی کے معروف ادارے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جدید طبی سہولیات اور مربوط نظام کو سراہا۔
دورے کے دوران وفد کو ادارے کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کروایا گیا۔ اس موقع پر محمد سعید شیخ نے کہا کہ ایک ہی چھت تلے اس قدر جامع اور جدید طبی سہولیات کا ہونا نہایت کم دیکھنے میں آتا ہے۔ انہوں نے اس ادارے کو معاشرے کے لیے ایک بڑی نعمت اور پاکستان کے طبی شعبے میں اہم اضافہ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے ادارے نہ صرف مریضوں کے لیے امید کی کرن ہیں بلکہ ملکی سطح پر صحت کے نظام کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
دورے کو عالمی تعاون، جدت اور بہترین طبی خدمات کے فروغ کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو ملک میں دماغی صحت کے شعبے کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (JCP) کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری
19 June 2026
کابینہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس، پی این ایس سی بورڈ کو مضبوط بنانے پر اتفاق
19 June 2026
وراثتی جائیداد کی مالیت اپیل کے فورم کے تعین میں مؤثر نہیں ہوتی: عدالت
19 June 2026
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے تک کمی ہوگی: اسحاق ڈار
19 June 2026
اتنے جاہل نہیں ہیں کہ پاکستان کے مفادات کو نہیں جانتے
19 June 2026
امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشنِ آزادی پر اسلام آباد میں ‘آرٹس انٹرپرینیورشپ نمائش’ کا انعقاد؛ پاک
19 June 2026
آٹھ عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا فلسطین پر مشترکہ مذمتی اعلامیہ جاری
19 June 2026
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی
19 June 2026