اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان ریلویز میں اصلاحات اور کمرشل استعمال پر اجلاس
Web Desk
15 January 2026
اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے نجی شعبے کے ماہرین کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ریلویز کی ملکی معاشی ترقی، علاقائی صنعت و تجارت میں کردار اور عوامی سہولت کے لیے معیاری کارکردگی کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے دستیاب ذرائع اور موجودہ معاشی چیلنجز کے باوجود وزارت ریلوے کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت دی کہ ریلویز کے وسائل کے کمرشل استعمال کے لیے جامع حکمت عملی جلد مرتب کی جائے۔
اجلاس میں نجی شعبے کے ماہرین نے ریلویز کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے اور کمرشل استعمال کے تناظر میں مختلف سفارشات پیش کیں۔ وزیراعظم نے شرکت کرنے والے ماہرین کے قابل قدر مشوروں پر اظہار تشکر کیا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء محمد حنیف عباسی، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، مصدق ملک، احد خان چیمہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سرفراز احمد، متعلقہ سیکرٹریز اور نجی شعبے کے ماہرین زید بشیر اور پیر سعد احسان الدین نے بھی حصہ لیا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026