LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان 600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع

پیر پگارا اور حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات، سیاسی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

Web Desk

5 April 2026

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے راجہ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم اور سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر ظفر سیف الدین ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں سیاسی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور سندھ کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔

پیر صاحب پگارا نے حافظ نعیم الرحمٰن کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔