پی آئی اے نے پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 10 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا
Web Desk
4 February 2026
اسلام آباد: پی آئی اے نے پیرس سے پاکستان کے مختلف شہروں کے لیے آنے والے مسافروں کے کرایوں میں 10 فیصد خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ رعایت مسافروں، بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سفر کو آسان اور سستا بنانے کے مقصد سے دی جا رہی ہے۔ مسافر اپنی بکنگ 10 فروری 2026 تک کروا سکتے ہیں۔
رعایت ان مسافروں کے لیے دستیاب ہوگی جو یکم فروری تا 10 مارچ اور یکم مئی تا 15 مئی 2026 کے درمیان سفر کریں گے۔
مسافر اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پی آئی اے کے سرکاری بکنگ دفاتر، ویب سائٹ، موبائل ایپ یا مستند ٹریول ایجنٹس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
پی آئی اے نے کہا کہ وہ اپنی روایتی مہمان نوازی کے ساتھ مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا
20 November 2026
خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز
20 November 2026
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026