سگریٹ سمگلنگ: فضائی میزبانوں پر دورانِ ڈیوٹی نئی پابندی عائد
Web Desk
28 September 2026
قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے فضائی میزبانوں (کیبن کریو) پر دورانِ ڈیوٹی سگریٹ لے جانے کے حوالے سے نئی اور سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق، اب کسی بھی فضائی میزبان کو دورانِ فلائنگ ڈیوٹی اپنے ساتھ صرف ایک سگریٹ کا پیکٹ (زیادہ سے زیادہ 20 سگریٹ) لے جانے کی اجازت ہوگی۔ اگر کوئی عملہ اس قاعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو متعلقہ فضائی میزبان کو فوری طور پر معطل کیا جا سکتا ہے یا اسے فلائنگ ڈیوٹی سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ سرکلر میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ پرواز پر روانہ ہونے سے قبل دی جانے والی بریفنگز میں تمام فضائی میزبانوں کو اس نئے ضابطے سے لازمی طور پر آگاہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ اسن سخت فیصلے کی بنیادی وجہ حالیہ وہ واقعہ ہے جس میں ملتان سے جدہ جانے والی ایک پرواز کے دوران پانچ فضائی میزبانوں سے بڑی تعداد میں سگریٹ کے پیکٹ برآمد ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد پی آئی اے کے شعبہ انسانی وسائل (ایچ آر) کی جانب سے نامزد پانچوں فضائی میزبانوں کے خلاف باقاعدہ انکوائری اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول و ڈیزل مزید سستا ہوگیا
29 September 2026
بہت جلد پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول سستا کرائیں گے، اشرافیہ اور عام عوام میں بہت بڑا فرق ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
29 September 2026
بیرسٹر گوہر کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ، ملاقات کل ہوگی
29 September 2026
جولائی میں حادثے کا شکار K2 ایئرویز کے کارگو طیارے کا بلیک باکس تلاش، پاک بحریہ کی سمندر میں تاریخ ساز کامیابی
29 September 2026
صومالیہ میں ہائی جیک جہاز کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق
29 September 2026
عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی
29 September 2026
اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت
29 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ
29 September 2026