حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
Web Desk
4 November 2026
حکومتِ پاکستان نے عوام کو معمولی راحت فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ رسمی نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کے اس فیصلے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 369 روپے 06 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 391 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
وزارت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ان نئی قیمتوں کا فوري طور پر اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے، جو کہ 4 نومبر تک مؤثر رہیں گی۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس کمی سے عوام کو ایک حد تک عارضی ریلیف ملے گا، تاہم ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور عام روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں فوری کمی کا امکان انتہائی کم نظر آتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی
12 November 2026
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آمد، زیرِ علاج شاہ محمود قریشی کی عیادت کی
12 November 2026
مری اور گلیات میں موسم سرما کا آغاز، بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ
12 November 2026
مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس کا مسئلہ حل ہو چکا ہے: طاہر محمود اشرفی
12 November 2026
کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ایک سے دو دن میں ہو جائے گا، محسن نقوی
12 November 2026
عمران خان کی دو بہنیں نورین نیازی، عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا
12 November 2026
سموگ کے باعث سکولوں میں چھٹیاں نہیں ہوں گی: وزیر تعلیم کی افواہوں کی تردید
12 November 2026
عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے وعدے پورے کرے: وزیراعظم
12 November 2026