LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی 10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

Web Desk

21 July 2026

حکومت کی جانب سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا کی تیار کردہ یہ نئی قیمتیں صرف 24 گھنٹوں کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔ دوسری جانب پیٹرول پمپ مالکان نے روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں تبدیل کرنے کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کل رات 12 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے ایندھن کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔