حکومت نے پیٹرول 14روپے92پیسے، ڈیزل15روپے فی لیٹر مہنگا کردیا
Web Desk
8 May 2026
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کردیا گیا ہے اور یہ قیمتیں ایک ہفتے کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔
دوسری جانب ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر عائد لیوی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی 103 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر 117 روپے 41 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے جبکہ ڈیزل پر لیوی 28 روپے 69 پیسے سے بڑھا کر 42 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت
31 August 2026
پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی
31 August 2026
اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
31 August 2026
وزیراعظم کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال
31 August 2026
روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان
31 August 2026
روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو
31 August 2026
بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے
31 August 2026
ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ
31 August 2026