LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

پٹرول مزید 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل4 روپے 80 پیسے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

Web Desk

24 July 2026

حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اوگرا کی جانب سے کی گئی اس حالیہ ترمیم کے تحت پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لٹر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ حکومت کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہو گا۔ معاشی ماہرین اور عوام کا ماننا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اس اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں، اشیائے خورد و نوش اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مزید گرانی آئے گی، جس سے پہلے سے پریشان عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔