پشاور: فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار
Web Desk
24 November 2025
پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز پر ہونے والے خودکش حملے کی ابتدائی پولیس رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق پہلا خودکش حملہ آور پیدل سنہری مسجد روڈ کی جانب سے آکر مرکزی گیٹ کے سامنے پہنچا۔ حملہ آور نے چادر اوڑھ رکھی تھی اور اسی گیٹ پر اس نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا، جس کے نتیجے میں تین اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے سے مرکزی گیٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ابتدائی دھماکے کے فوراً بعد شلوار قمیض پہنے دو مزید خودکش حملہ آور سائیڈ گیٹ سے ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں داخل ہوئے۔ دونوں کے پاس رائفلز اور ہینڈ گرینیڈ موجود تھے۔ اندر داخل ہونے کے بعد وہ دائیں طرف مڑے اور موٹر سائیکل اسٹینڈ کی جانب بڑھتے ہوئے فائرنگ کرتے رہے۔ تاہم جوابی فائرنگ میں دونوں حملہ آوروں کو 30 سے 40 میٹر کے فاصلے پر ہی ہلاک کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کا مقصد اہلکاروں اور افسران کو یرغمال بنانا تھا، کیوں کہ ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ افسران بھی موجود ہوتے ہیں اور اس وقت پریڈ بھی جاری تھی۔ پولیس کے مطابق ایف سی ہیڈ کوارٹرز کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے اور صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
روسی افواج کے یوکرین کی دفاعی صنعت اور توانائی تنصیبات پر بڑے حملے
17 September 2026
سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم
17 September 2026
امریکا میں بس حادثے کی لائیو کوریج کرنے والا نیوز ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
17 September 2026
پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں عملے کی بھرتیوں کا 150 سالہ پرانا نظام ختم
17 September 2026
پی آئی اے کی جدہ پہنچنے والی پرواز میں آگ کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی اخراج
17 September 2026
بشری بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کیلئے آئینی عدالت سے رجوع
17 September 2026
ملک میں طبقاتی کشمکش اور پی ٹی آئی رہنماؤں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، سپریم کورٹ میں بے بسی دیکھی: سلمان اکرم راجہ
17 September 2026
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات پر دفاع میں کارروائی کریں گے: عاصم افتخار
17 September 2026