بگ بیش لیگ، بابراعظم اور اسٹیون اسمتھ کی موجودگی میں اسٹیڈیم کے باہر آگ لگ گئی
Web Desk
21 January 2026
بگ بیش لیگ کے ایک سنسنی خیز میچ کے دوران پرتھ میں واقع اوپٹس اسٹیڈیم کے باہر آگ بھڑک اٹھی، جب میدان میں بابراعظم اور اسٹیون اسمتھ کھیل رہے تھے۔
یہ واقعہ سڈنی سکسرز اور پرتھ اسکورچرز کے درمیان میچ کے 15ویں اوور میں پیش آیا۔ اچانک اسٹیڈیم کے باہر موجود جھاڑیوں میں آگ لگ گئی جس سے اٹھنے والا دھواں اس قدر شدید تھا کہ گراؤنڈ کے اندر تک پھیل گیا۔
فائر الارم بجنے سے شائقین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، مگر انتظامیہ نے صورتحال کو کنٹرول میں رکھا اور میچ کو جاری رکھا گیا۔ کچھ دیر کے لیے شائقین کی نظریں کرکٹ سے ہٹ کر دھویں پر جم گئیں۔
اسٹیڈیم اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں اور متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل
12 October 2026
چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی
12 October 2026
صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید
12 October 2026
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی
12 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری
12 October 2026
خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران
12 October 2026
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
12 October 2026
وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم
12 October 2026