قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی: محسن نقوی
Web Desk
24 January 2026
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھیجنے یا نہ بھیجنے کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔ وہ صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی حکومت کے فیصلے کے پابند ہے اور کوئی بھی ملک پاکستان کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلان اے، بی اور سی تیار ہیں اور اگر حکومت چاہے تو ٹیم کو بھیجا جائے، بصورت دیگر متبادل انتظام کیا جا سکتا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی اجلاس میں دہرا معیار نہ رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی اجازت ہے، تو بنگلادیش کے لیے بھی ہونی چاہیے۔ بنگلادیش کو ہر صورت ورلڈ کپ میں شامل ہونا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے فراڈ ہوا ہے اور مسئلہ حل کرنے کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی جاری
14 October 2026
پاکستان اورعمان کے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ
14 October 2026
چینی وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، سی پیک ٹو کے تحت سرمایہ کاری، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
دہشت گردی کا خطرہ صرف خیبر پختونخوا نہیں، پورے پاکستان کو ہے: رانا ثناء اللہ
14 October 2026
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
حوثی چینی پرزوں کی مدد سے جدید بیلسٹک میزائل بنا رہے ہیں: امریکی اخبار کا انکشاف
14 October 2026
نیتن یاہو کی ایران پر پیشگی حملے کی تردید، حملے کی صورت میں بھرپور جواب کی دھمکی
14 October 2026