اسرائیل کے طبی امداد تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنے پر 4 ماہ کا فلسطینی بچہ شہید
Web Desk
6 July 2026
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے طبی امداد تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنے کے باعث ایک اور افسوسناک سانحہ سامنے آیا ہے، جہاں محض چار ماہ کا بیمار فلسطینی شیرخوار بچہ بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کے کارن دم توڑ گیا۔
مقامی حکام نے بتایا کہ یہ دردناک واقعہ رملہ کے مغرب میں واقع گاؤں ‘دیر عمار’ کے داخلی راستے پر قائم اسرائیلی فوجی چوکی پر پیش آیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے شدید علالت کا شکار بچے کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کرنے والی گاڑی کو روک لیا اور اسے آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔اسرائیلی فوجیوں نے علاقے کے مکینوں اور وہاں سے گزرنے والی دیگر گاڑیوں پر اندھا دھند آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے۔ آنسو گیس کے شدید اثرات اور فوجی چوکی پر ہونے والی غیر ضروری تاخیر کے نتیجے میں معصوم بچے کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ بروقت ہسپتال منتقل نہ کیے جانے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔
مقامی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق یہ واقعہ کوئی پہلا اتفاق نہیں ہے بلکہ یہ باقاعدہ اسرائیلی پالیسی کا حصہ ہے۔ مقبوضہ علاقوں میں جابجا قائم فوجی چوکیوں، لوہے کے گیٹوں اور سخت ترین پابندیوں کے ذریعے عام شہریوں، شدید بیمار مریضوں اور یہاں تک کہ ایمبولینسوں کی نقل و حرکت میں بھی شدید رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں، جو کہ بنیادی انسانی اور طبی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے
متعلقہ عنوانات
چین کا آبدوز سے سٹریٹجک میزائل چلانے کا کامیاب تجربہ
6 July 2026
طالبان رجیم تقسیم کا شکار، طالبان کمانڈر قتل، امن وامان کے دعوے زمین بوس
6 July 2026
منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام
6 July 2026
مودی کے زیرِ اثر دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش
6 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کا تعزیتی جلوس تہران میں رواں دواں، لاکھوں افراد شریک
6 July 2026
امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو
6 July 2026
شام داخل ہونے کی کوشش میں 100 سے زائد اسرائیلی آبادکار گرفتار
6 July 2026