LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
لبنان اور اسرائیل کے مذاکرات شرمندگی اور ذلت کا باعث ہوں گے: حزب اللہ مریم نواز سے خوشاب کے ایم پی ایز کی ملاقات، عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف لندن میں مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت مل گئی فوجی دستوں سے مکمل رابطہ، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر پنجاب اسمبلی: 5 اگست 2019 کے کشمیر مخالف بھارتی اقدامات کیخلاف قرارداد جمع پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواست پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ و شہداء کربلا عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت حج رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے مودی حکومت کو کشمیر میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیدیا میانمار میں تربیتی پرواز کے دوران لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ کے شمال مشرق میں 5.5 شدت کا زلزلہ واشنگٹن میں جنگل کی آگ بے قابو، 5 ہزار گھر خالی، 600 عمارتیں تباہ

پاکستانی معیشت مضبوط، توانائی کے شعبے میں اہم اصلاحات کی جا چکی ہیں،اویس لغاری

Web Desk

27 November 2025

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے اور توانائی کے شعبے میں اہم اصلاحات کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدے شفاف نہیں تھے، تاہم موجودہ حکومت نے پہلی بار منظم منصوبہ بندی کے ساتھ اصلاحات کا آغاز کیا ہے۔

اویس لغاری نے بتایا کہ پاکستان میں صاف اور گرین انرجی کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ملک میں 19 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان دنیا میں سولر کے شعبے میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابلِ تجدید توانائی کا حصہ 55 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جو ایک بڑا سنگِ میل ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ گردشی قرضوں کے مسئلے کو حل کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے اور اس میں نمایاں کمی بھی لائی گئی ہے۔ وزارت توانائی نے 28 اہم اصلاحات کی نشاندہی کی ہے جبکہ مقابلہ جاتی توانائی مارکیٹ آئندہ چند ماہ میں شروع ہونے جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاور سیکٹر کی سیاست سے علیحدگی حکومت کی بڑی اصلاح ہے۔

اویس لغاری نے ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے، نیٹ میٹرنگ کے نظام میں بہتری، اور نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکوز کی نجکاری اور مارکیٹ میں براہِ راست لین دین کا منصوبہ اصلاحات کا حصہ ہے، اور مستقبل میں حکومت بجلی کی براہِ راست خریدار نہیں ہوگی۔

وزیر توانائی نے اعتراف کیا کہ پاور سیکٹر عالمی معیار کے مطابق تکنیکی طور پر مضبوط نہیں، جبکہ ایندھن کی قیمتوں اور روپے کی قدر میں کمی نے اس شعبے پر دباؤ بڑھایا۔ تاہم گورننس، شفافیت اور مالی استحکام کے لیے نئے اقدامات جاری ہیں اور ان اصلاحات کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو بجلی کے نرخوں میں سبسڈی دی جا رہی ہے اور نجی شعبے کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ غیر مؤثر بجلی گھروں کی قبل از وقت بندش، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی اور ریگولیٹری عمل کا مؤثر جائزہ جاری رہے گا تاکہ پاور سیکٹر کو مکمل طور پر استحکام دیا جاسکے