اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کی تحقیقات جاری، پاکستانی سفارت خانہ متحرک
Web Desk
2 June 2026
جنوبی اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے مبینہ قتل کے واقعے نے تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ معاملے پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق واقعے سے متعلق موصول ہونے والی اطلاعات نہایت افسوسناک ہیں۔ جاں بحق افراد کو پاکستانی نژاد خاندانوں سے تعلق رکھنے والا قرار دیا جا رہا ہے، تاہم ان کی شہریت کی تصدیق کا عمل ابھی جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مقامی پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے اور فرانزک شواہد کی مدد سے حقائق تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارت خانہ متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے اور معاملے کی ہر سطح پر پیروی کر رہا ہے۔
اطالوی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ جنوبی اٹلی کے ایک فارم ہاؤس میں پیش آیا جہاں چار پاکستانی کارکن مبینہ طور پر قتل کر دیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق مقتولین کی لاشوں کو بھی جلایا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اطالوی پولیس نے اس واقعے کے سلسلے میں دو پاکستانی باشندوں کو حراست میں لیا ہے جبکہ مزید شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔
حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات اور ذمہ داروں کے بارے میں حتمی معلومات سامنے آ سکیں گی۔
متعلقہ عنوانات
سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر
27 August 2026
خیبر پختونخوا کے مزید 32 سرکاری ہسپتال نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے خلاف مقدمہ جون 2028 میں شروع ہوگا
27 August 2026
پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا حکم
27 August 2026
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط
27 August 2026
بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026