LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہئے: نائب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے سندھ طاس معاہدہ, پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ

شکاگو میں مقیم پاکستانی ریسٹورنٹ مالک اہلِ خانہ کی اپیل کے باوجود پاکستان ڈی پورٹ

Web Desk

4 January 2026

امریکا کے شہر شکاگو کے علاقے ہمبولٹ پارک میں سب شاپ کے مالک آصف امین چیمہ کو اہلِ خانہ کی آخری اپیل کے باوجود پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ 63 سالہ آصف امین چیمہ کو جمعرات کی شام ایک پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ کر دیا گیا ۔

اہلِ خانہ کے مطابق چیمہ دہائیوں سے شکاگو میں مقیم تھے، جہاں انہوں نے خاندان بسایا اور Best Sub #2 کے نام سے ریسٹورنٹ چلاتے رہے۔ ان کی بیٹیوں نے ملک بدری روکنے کی آخری کوشش کی، تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکیں۔

خاندان کا کہنا ہے کہ اگرچہ آصف امین چیمہ کے پاس ورک پرمٹ تھا، تاہم انہیں 1990 کی دہائی میں جاری کیے گئے ڈی پورٹیشن آرڈر کا علم نہیں تھا۔ ستمبر میں انہیں امریکی امیگریشن حکام نے گرفتار کیا تھا۔

گزشتہ ماہ اوہیر ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل طبیعت خراب ہونے پر عارضی طور پر ملک بدری روکی گئی، تاہم بعد میں اپیل کورٹ نے اسٹی آف ریموول کی درخواست مسترد کر دی۔

اہلِ خانہ نے حراست کے دوران ادویات نہ ملنے کا الزام لگایا، جسے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چیمہ کو مکمل طبی سہولت فراہم کی گئی۔