LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان ایران کا دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھنے کا اعلان جنوبی کوریا میں تمام شہریوں کو مفت اے آئی سروسز ملیں گی ایران کیساتھ جنگ، ٹرمپ کی ساکھ متاثر اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پوزیشن کمزور ناظم آباد ہسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملہ کا ڈراپ سین، بڑا انکشاف نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم بھارت میں قید 25 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے

جنوبی سوڈان میں پاکستانی امن دستے لاکھوں جانیں بچانے میں مصروف

Web Desk

19 May 2026

جوبا: جنوبی سوڈان کے شہر بینتیو میں شدید سیلابی خطرات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے بدترین اثرات کے باوجود، اقوامِ متحدہ کے زیرِ سایہ تعینات پاکستانی اور منگولین امن دستے قریباً 3 لاکھ مقامی اور بے گھر افراد کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ اہلکار دریائے نیل میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے پیشِ نظر مٹی کے حفاظتی بندوں (پشتوں) کی نگرانی اور انہیں مضبوط بنانے کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہیں تاکہ پانی کو انسانی آبادیوں اور دنیا کے سب سے بڑے اندرونِ ملک بے گھر افراد (IDPs) کے کیمپ میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔ حالیہ برسوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے جنوبی سوڈان شدید ترین سیلابوں کی زد میں ہے، جس کے باعث کئی بستیاں پہلے ہی صفحہ ہستی سے مٹ چکی ہیں۔

معمولی سے شگاف کے نتیجے میں ہونے والی ممکنہ بڑی تباہی سے بچنے کے لیے دونوں ممالک کے دستے مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ ہر ہفتے منگولیا کے امن دستوں کی قیادت میں کشتیاں سیلابی پانیوں میں گشت کرتی ہیں، جبکہ پاکستانی انجینئرنگ دستے کے ماہرین پانی کی سطح، پشتوں کی مضبوطی اور ممکنہ خطرات کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہیں۔ منگولین فوجی کمانڈر کرنل اردینے نوروو اور پاکستانی انجینئرنگ دستے کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عثمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کا تحفظ اور مسلسل پیشگی نگرانی اس سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے۔ اس وقت پاکستانی انجینئرنگ کور مٹی کے حفاظتی پشتوں کے ساتھ ساتھ رسد کے راستوں اور ہوائی پٹی (Air Strip) کی حفاظت کو بھی یقینی بنا رہی ہے تاکہ متاثرین تک انسانی امداد کی فراہمی بلا تعطل جاری رہ سکے۔ مقامی آبادی نے ان ‘نیلے ہیلمٹ’ پوش امن دستوں کو اپنے لیے تحفظ اور امید کی علامت قرار دیا ہے۔