ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ
Web Desk
18 July 2026
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر اور ہیٹ سٹروک کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پشاور، کوئٹہ، بہاولنگر، ڈی آئی خان اور جوہرآباد میں حقیقی درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم ہوا میں نمی کے باعث ان شہروں میں گرمی کی شدت (ہیٹ انڈیکس) 54 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زائد محسوس کی جا رہی ہے۔ اسی طرح سرگودھا میں درجہ حرارت 40.5 ڈگری جبکہ محسوس درجہ حرارت 52.8 ڈگری تک پہنچ گیا ہے، جبکہ گوجرانوالہ اور کوٹ ادو میں بھی محسوس درجہ حرارت 52.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق اوکاڑہ میں درجہ حرارت 40.5 ڈگری اور ہیٹ انڈیکس 51.5 ڈگری رہا، جبکہ اٹک میں درجہ حرارت 38 ڈگری اور محسوس درجہ حرارت 49.8 ڈگری تک جا پہنچا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت 38 ڈگری اور محسوس درجہ حرارت 49.2 ڈگری، جبکہ فیصل آباد میں درجہ حرارت 40 ڈگری اور محسوس درجہ حرارت 48.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ مزید برآں، سیالکوٹ میں درجہ حرارت 36 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد رہا، حیدرآباد میں محسوس درجہ حرارت 45.9 ڈگری اور کراچی میں درجہ حرارت 33 ڈگری جبکہ محسوس درجہ حرارت 38.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ انڈیکس کے غیر معمولی اضافے کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک کا شدید خطرہ موجود ہے، اس لیے عوام اور متعلقہ اداروں کو انتہائی محتاط رہنے اور فوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کیلئے سفری الرٹ جاری کردیا
18 July 2026
امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف بڑے فضائی حملوں کا آغاز، تہران کی عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، سینٹ کام کا باضابطہ اعلان
18 July 2026
اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ
18 July 2026
انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار
18 July 2026
ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر
18 July 2026
امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ
18 July 2026
جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد کا اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج
18 July 2026
خلیج عدن سے اغوا ہونیوالا بحری جہاز صومالیہ کی علاقائی سمندری حدود میں منتقل کر دیا گیا
18 July 2026