LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیےسکواڈ کا اعلان

Web Desk

23 January 2026

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں سلمان علی آغا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جو شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبر ہے۔

پاکستانی اسکواڈ میں فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، فہیم اشرف اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ محمد سلمان مرزا، ابرار احمد، محمد نواز، عثمان طارق، خواجہ محمد نافع، صاحبزادہ فرحان اور عثمان خان کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 29، 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے، جبکہ آسٹریلوی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔

یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے اہم تصور کی جا رہی ہے، جہاں قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر مضبوط کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہے۔