پاکستان اور ازبکستان: مشترکہ اعلامیہ جاری، اسٹریٹجک شراکت داری اور تجارت میں اضافہ اولین ترجیح
Web Desk
6 February 2026
اسلام آباد / تاشقند: ازبک صدر شوکت میرضیایوف کے 5 اور 6 فروری کو پاکستان کے کامیاب سرکاری دورے کے بعد دونوں ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور 2029 تک دوطرفہ تجارت کا حجم 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم کیا ہے۔
اعلامیے میں دونوں ممالک نے افغانستان، پاکستان، اور ازبکستان ریلوے منصوبے کی جلد تکمیل اور پاکستان کی بندرگاہوں و عالمی معیار کی سڑکوں تک ازبکستان کی رسائی کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔ صنعتی شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا، جس میں مشترکہ صنعتی زونز، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور چمڑے کی صنعت شامل ہیں۔
اعلامیے میں افغانستان میں امن و استحکام کو علاقائی خوشحالی کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا اور افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے اور دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔
مزید براں، 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا، جبکہ بابری سلطنت کے علمی، ثقافتی اور تعمیراتی ورثے کے تحفظ اور تحقیق کے لیے خصوصی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
اعلامیے میں اعلیٰ تعلیم، مشترکہ ریسرچ اور اردو و ازبک زبانوں کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاشقند سے اسلام آباد اور لاہور کے لیے براہِ راست پروازوں کے آغاز کا خیرمقدم بھی کیا گیا، جس سے سیاحت میں اضافے کی توقع ہے۔
آخر میں ازبکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اور ECO میں پاکستان کی صدارت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026