پاکستان، ازبکستان کے نجی شعبوں کے درمیان 3.4 ارب ڈالر کے معاہدوں پر عملدرآمد میں اہم پیشرفت
Web Desk
6 February 2026
اسلام آباد میں پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے نجی شعبوں کے درمیان 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے معاہدوں پر عملدرآمد میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جبکہ باہمی تجارتی حجم کو 2 ارب ڈالر تک لے جانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان ازبکستان میں پلانٹس لگانے کے خواہاں ہیں اور ازبک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ اور پرکشش ماحول فراہم کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت، توانائی اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کی شرح کو 30 فیصد سے کم کرکے سنگل ڈیجیٹ تک لایا گیا ہے، گزشتہ سال 18 فیصد اضافے کے ساتھ برآمدات 3.8 ارب ڈالر تک پہنچیں، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026