LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

پاکستان اور ازبکستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور رابطہ کاری تیز کرنے پر اتفاق

Web Desk

3 February 2026

پاکستان اور ازبکستان نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور رابطہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور ازبک وزیرِ سرمایہ کاری، صنعت و تجارت لذیز قدرتوف کے درمیان اہم ملاقات کے دوران سامنے آیا، جس میں پاکستان–ازبکستان اقتصادی تعاون کو عملی شکل دینے پر زور دیا گیا۔

ملاقات کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ سال پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت میں 10 فیصد اضافہ ہوا، ازبکستان کی پاکستان سے درآمدات میں 12 فیصد جبکہ برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دونوں ممالک نے مستقبل میں دوطرفہ تجارت کا ہدف 2 ارب ڈالر مقرر کرنے پر اتفاق کیا۔

فریقین نے ترجیحی تجارتی فریم ورک کے تحت مصنوعات کی فہرست 34 سے بڑھا کر 92 کرنے میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ازبکستان میں اس وقت 228 پاکستانی کمپنیاں فعال ہیں، جبکہ گزشتہ سال 80 نئی پاکستانی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان براہِ راست فضائی رابطوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسلام آباد اور لاہور سے ہفتہ وار پروازیں جاری ہیں جبکہ کراچی سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔

ملاقات میں متبادل تجارتی راستوں، شمالی کوریڈور کے استعمال اور پاکستان، چین اور وسطی ایشیا کے مابین ’’گرین کوریڈور‘‘ کے قیام کی تجویز پر بھی مشاورت کی گئی۔ دونوں ممالک نے کان کنی، معدنیات، خوراک اور زراعت کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

فریقین نے قریبی فالو اپ، بزنس ٹو بزنس (B2B) روابط مضبوط بنانے اور نجی شعبے کے تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔